وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی دھونس اور ضد کے سامنے حکومت نہیں جھکے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ایک بندہ اپنی انا پرستی میں قوم کو اپنے پیچھے لگانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی صورت عمران خان کی دھونس اور ضد کے سامنے نہیں جھکے گی۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے11 ماہ سے ملک میں سیاسی افراتفری سے معاشی بحران پیدا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگست میں باقی 3 اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، الیکشن ملتوی کرنے کے معاملے پر یہ بے شک توہین عدالت کی کارروائی کریں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ اگر ہمیں کوئی کہے کہ آپ اس کے سامنے جھک جائیں تو ایسا نہیں ہوگا، عمران انسان بنے، سیاست دان بنے، سیاسی قوتوں کے ساتھ بیٹھے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بھی اس میں معاملہ فہمی کرے، سب کو بلائے اور ایسا سمجھوتہ ہو، جس پر سب متفق ہوں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل کو جس طرح سے حکومت کا دفاع کرنا چاہیے تھے وہ نہ کرسکے، انہوں نے بہتر سمجھتے ہوئے خود عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، ایک آدھ دن میں نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی ہوجائے گی۔