حالیہ برسوں میں مصنوعی ذہانت (AI) متعدد شعبوں میں انقلاب برپا کرنے والی ٹیکنالوجی کے طور پر ابھری ہے۔ فی الحال، آرٹ اور ڈیزائن کے میدان میں اس کی صلاحیت کے بارے میں کافی بحث کی جاری ہے۔ زیرِ نظر مضمون میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ آیا مصنوعی ذہانت کو تصوراتی، اختراعی اور قابل استعمال تعمیراتی تصورات تخلیق کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
AIڈیزائن کا مستقبل؟
آرٹ اور ڈیزائن کے میدان میں مصنوعی ذہانت کے مختلف سافٹ ویئر کے ذریعے تصاویر بنانے سے متعلق اخلاقی مسائل کے بارے میں بات چیت ہورہی ہے۔ اگرچہ نیورل نیٹ ورکس کا استعمال کرتے ہوئے ٹیکسٹ پرامپٹس سے اصل آرٹ ورکس کی تخلیق سے متعلق اخلاقی مسائل پیچیدہ ہیں، اور دونوں اطراف قابل قدر دلائل موجود ہیں، ’مصنوعی ذہانت‘ ڈیزائن کمیونٹی کیلئے ایک منفرد موقع پیش کرتا ہے۔
مصنوعی ذہانت پر مبنی آرٹ اور ڈیزائن ابھی نسبتاً اپنے ابتدائی دور میں ہیں، پچھلے کچھ برسوں میں تصاویر کے معیار اور حقیقت پسندی میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق ڈیزائن میں ایسا چنچل پن ہے جو کہ آرکیٹیکچرل ڈیزائن کے شعبے میں پہلے نہیں دیکھا گیا تھا۔
ابتدائی تصور
عمارت کے ابتدائی تصور کو خاکہ بنانا آرکیٹیکچرل ڈیزائن کے عمل کا ایک مرحلہ ہے، جس کے لیے بہت زیادہ تخیل کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈیزائن کے اس مرحلے کے دوران، خاکوں کو حتمی عمارت کی درستی سے نمائندگی کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس بات کا اندازہ فراہم کرنا ہے کہ عمارت کیسی ہونی چاہیے۔ AI امیجری اکثر آرکیٹیکچرل خاکوں کی طرح رنگین ہوتی ہے۔
تاہم، ضروری نہیں کہ وہ تفصیلی منصوبوں کے طور پر قابل عمل ہوں۔ ایک ابتدائی خیال کو، چاہے AI یا روایتی ذرائع سے، حتمی قابل استعمال منصوبے میں تبدیل کرنے کے لیے مزید ڈیزائن کے مراحل کی ضرورت ہوتی ہے۔
ٹیکسٹ پرامپٹ پر مبنی AI سافٹ ویئر استعمال کرنے کا ایک بڑا فائدہ ابتدائی ڈیزائن کے مراحل میں ’’سوچ سے عمل درآمد میں تاخیر‘‘ کو حل کرنا ہے۔ خاکے کا مقصد پروجیکٹ ویژن کو تیزی سے حاصل کرنا ہے اور AI کسی نئے پروجیکٹ کے لیے ابتدائی آئیڈیا فراہم کرنے کے لیے درکار وقت کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔
ابتدائی ڈیزائن کے تصور کے مرحلے کے دوران AI سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے، کلائنٹس کو پہلے معمار کا نقطہ نظر دکھایا جا سکتا ہے جبکہ عام طور پر، روایتی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے تاخیر ناگزیر ہے۔ اس مرحلے کے دوران AI کے استعمال کا ایک اور ممکنہ فائدہ یہ ہے کہ اس میں مزدوروں کی ضرورت نہیں رہتی۔ روایتی خاکے کے ساتھ جو وقت لگے گا اس کے ایک حصے میں بہت سے مختلف ڈیزائن تیار کیے جا سکتے ہیں۔
نئے ڈیزائن کے نمونے فراہمی کرنا
مصنوعی ذہانت بنیادی طور پر نئے ڈیزائن کے تصورات بھی فراہم کر سکتی ہے، جس کی وجہ سے اس کی مختلف تعمیراتی طرز اور ترغیبات کو آسانی کے ساتھ صرف ایک ٹیکسٹ پرامپٹ کی بنیاد پر ملایا جا سکتا ہے۔ چونکہ شہری منصوبہ بندی اور آرکیٹیکچرل ڈیزائن کا شعبہ ڈیزائن میں نئے نمونے تلاش کرتا ہے، بلاشبہ AI انہیں فراہم کرے گا۔ آرکیٹیکچرل ڈیزائن کا ایک اہم عنصر تخلیقی صلاحیت ہے۔
نیورل نیٹ ورکس جو AI سافٹ ویئر کا ایک لازمی حصہ ہیں، اس کو ان ڈیزائنوں (جن پر اسے تربیت دی گئی ہے اور پچھلے صارفین کی طرف سے تیار کردہ تصاویر) سے سیکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت روایتی ذرائع سے بہت کم وقت میں بالکل نئے اور اختراعی ڈیزائن کے ساتھ آ سکتی ہے۔
مشین لرننگ الگورتھم اور کمپیوٹر ویژن کا استعمال
مصنوعی ذہانت، دیگر خلل ڈالنے والی ٹیکنالوجیز جیسے روبوٹکس کے ساتھ مل کر، پہلے سے ہی کچھ دلچسپ ڈیزائن تصورات فراہم کر رہی ہے۔ AI Build اور ARUP انجینئرز نے Daedalus Pavilion بنایا ہے، یہ ایک دھاتی جالی کا ڈھانچہ ہے جو پرواز کرتی تتلی سے مشابہت رکھتا ہے۔ مشین لرننگ الگورتھم اور کمپیوٹر ویژن کو تعمیراتی عمل کے دوران غلطیوں کا تجزیہ کرنے اور ڈیزائن کو بہتر بنانے کیلئے نئے حل پیش کرنے کیلئے استعمال کیا گیا تھا جب کہ یہ منصوبہ عمارت کی تعمیر سے زیادہ تصوراتی فن تھا، یہ ڈیزائنوں کی تطہیر اور قابل استعمال تعمیراتی منصوبوں کی تعمیر میں AI کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ نہ صرف ابتدائی تصور بلکہ یہ ٹیکنالوجی ڈیزائن کے عمل کے تمام مراحل میں بہت زیادہ صلاحیت رکھتی ہے۔
چیلنجز اور مستقبل
مصنوعی ذہانت فن تعمیر کے میدان میں اہم پیشرفت کر رہی ہے۔ ابتدائی تصور کے حصول سے لے کر فلور پلان ڈیزائن اور حتمی تعمیر تک تمام پروجیکٹ کے مراحل پر ڈیزائن کے لیے نئے امکانات فراہم کر رہی ہے۔ تاہم، اس کے مکمل طور پر انسانی ڈیزائنرز کی جگہ لینے کا امکان نہیں ہے، حالانکہ یہ ضروری افرادی قوت کی تعداد کو کم کر سکتا ہے۔ آرکیٹیکچرل مہارت کی ضرورت ہوگی، خاص طور پر ابتدائی AI کے تیار کردہ تصور کو ایسی عمارت میں تبدیل کرنے کے لیے جو اچھی طرح سے ڈیزائن کی گئی ہو اور انسانوں کے استعمال میں محفوظ ہو۔
صنعتی ڈیزائن میں مصنوعی ذہانت اب بھی قدیم ہے۔ تین جہتی پہلوؤں کی درست نمائندگی فراہم کرنا کہ صارفین نئی عمارتوں جیسی مصنوعات سے کیسے تعلق قائم رکھتے ہیں، اب بھی AI ڈیزائن سافٹ ویئر کے لیے ایک وجودی چیلنج کی نمائندگی کرتا ہے۔