• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض لاہور کے گراؤنڈز کی صورتحال پر برہم


نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے پانڈوکی اور رکھ جیڈو میں قائم کرکٹ اسٹیڈیمز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے گراؤنڈز کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر اپ گریڈیشن اور فنکشنل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، کھیل کے میدان کھلاڑیوں کے ساتھ خوبصورت لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں موجود تمام اسپورٹس سہولیات کا دورہ کروں گا، تمام کھلاڑیوں کے لیے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔

مشیر کھیل پنجاب نے یہ بھی کہا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید