وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان اور کشمیر کے پولیس اہلکاروں کو دیگر صوبوں میں لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
وزارت داخلہ نے صوبوں اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ بھجوا دیا۔
وزارت داخلہ نے مراسلے میں کہا کہ وزیراعلیٰ اور گورنر گلگت بلتستان جہاں جائیں گے، وہاں متعلقہ صوبہ سیکیورٹی فراہم کرے گا۔
وزرات داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان پولیس پر لاہور زمان پارک میں پنجاب پولیس سے مزاحمت کی انکوائری ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جوڈیشل کمپلیکس سے شبلی فراز کو پروٹوکول کے ہمراہ لینے بھی آئے تھے۔