• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ نیلو کوہلی کے شوہر واش روم میں مردہ پائے گئے

نیلو اور ہرمندر نے 1986 میں شادی کی تھی، ان کے تین بچے صاحب، تِرپتی اور صاحبہ ہیں۔
نیلو اور ہرمندر نے 1986 میں شادی کی تھی، ان کے تین بچے صاحب، تِرپتی اور صاحبہ ہیں۔

معروف بھارتی اداکارہ نیلو کوہلی کے خاوند ہرمندر سنگھ واش روم میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

ہرمندر سنگھ صحت مند تھے اور گوردوارے سے واپسی کے بعد واش روم گئے تھے۔

اس وقت گھر میں صرف ملازم موجود تھا، واش روم سے واپسی پر دیر لگی تو ملازم وہاں گیا اور دیکھا کہ ہرمندر فرش پر پڑے ہوئے تھے۔

ہرمندر کو اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی آخری رسومات اتوار کو ادا کی جائیں گی۔

نیلو اور ہرمندر نے 1986 میں شادی کی تھی، ان کے تین بچے صاحب، تِرپتی اور صاحبہ ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید