• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار مرزا و دیگر تھانے پر حملے کے مقدمے میں بری

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے درخشاں تھانے پر حملے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور دیگر کو بری کردیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسکیوشن 8 سال میں گواہ پیش نہیں کرسکا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف 2015ء میں درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں ذوالفقار مرزا سمیت 24 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر جلاؤ گھیراؤ اور تھانے پر حملے کا الزام تھا۔

قومی خبریں سے مزید