راولپنڈی (نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ جو تیس اپریل کو الیکشن نہیں کروا رہے وہ آٹھ اکتوبر کو بھی نہیں کروائینگے، عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت الیکشن میں التوا کا باعث ہے تاہم اس بات پر وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں 90 روز میں نگران حکومت خود بخود ختم ہو جائیگی حکومت نے مختلف اداروں سے سروے کروا لئے ہیں عمران خان کی سیاسی مقبولیت کے بعد اب الیکشن کا التواء پی ڈی ایم کی مجبوری بن چکا ہے، اپنے ٹویٹ میں انکا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت کی طرف سے گرینڈ مذاکرات کا جھانسہ دیا جا رہا ہے تو دوسری طرف کارکنوں کو گھروں سے اٹھاکر مینار پاکستان جانیوالے راستے بند کر دیئے گئے، کل تک لیگی وزراء کہتے تھے کہ صوبائی اسمبلیاں توڑیں ہم الیکشن کروا دیں گے اب کہتے ہیں اکتوبر کی بھی ضمانت نہیں کیونکہ شکست انکا مقدر ہے۔