• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 سال کے طویل انتظار کے بعد بھارت کیلئے نامزد امریکی سفیر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور(خالدمحمودخالد)بالآخر دو سال کے طویل انتظار کے بعد بھارت کے لئے نامزد امریکی سفیر ایرک گرسیٹی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ واشنگٹن میں امریکی نائب صدرکملا حارث نے بائبل پر ان سے حلف لیا۔ امریکی سینیٹ نے جولائی 2021میں 52کے مقابلے 42ووٹوں کی اکثریت سے ان کی بھارت میں تعیناتی کو کنفرم کیا تھا تاہم انہیں جنسی ہراسانی کے ایک اسکینڈل کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ان کی بھارت روانگی موخر کر دی گئی۔ صدر جو بائیڈن نے اس سال جنوری میں ایک بار پھر ان کو بھارت میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے نامزد کیا۔ حلف اٹھانے کے بعد گرسیٹی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ جلد ہی نئی دہلی کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت میں 2021 میں کینتھ جسٹر کی بطور سفیر مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد سے امریکی سفیر کا عہدہ خالی تھا جب کہ الزبتھ جونز امریکی ناظم الامور کی حیثیت سے کام کر رہی تھیں۔

دنیا بھر سے سے مزید