• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: مسجد الحرام میں ماہ شعبان کا آخری جمعہ، 15 لاکھ زائرین کی شرکت

مکہ مکرمہ(شاہد نعیم) سعودی عرب میں ماہ شعبان کے آخری جمعہ کو مسجد الحرام میں فقید المثال اجتماع دیکھنے میں آیا، 15 لاکھ سے زائد زائرین نے شرکت کی ،امام حرم شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے خطبہ جمعہ میں رمضان المبارک کے حوالے سے کہا کہ رمضان عبادت، بخشش اور قرآن کریم کا مہینہ ہے، مسلمانوں کو روزے اور نماز میں توجہ دینی چاہیے، ماہ رمضان ہمیں ضرورت مندوں کی یاد دلاتا ہے،روزے نفس کی تطہیر اور تقویٰ حاصل کرنے کیلئے فرض کئے گئے، محروم ہیں وہ لوگ جو رمضان میں بخشش طلب نہیں کرتے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں استقبال رمضان کی تیاریاں جاری ہیں، مکہ مکرمہ میں رمضان کے مقدس مہینے کے استقبال کیلئے شاہراہیں اور گلیاں خوبصورتی سے سجائی گئی ہیں اور رنگ برنگی لائٹس اور فانوس لگائے گئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید