• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹوکرنسی کے ٹائیکون ڈوگون ایئرپورٹ سے گرفتار

سول (اے ایف پی) ایک وقت میں جنوبی کوریا کی معروف ترین کاروباری شخصیت سمجھے جانے والے ڈو گون کو اپنی متعارف کروائی گئی کرپٹو کرنسی میں ناکامی پر کئی فوجداری الزامات کا سامنا ہے۔ 31سالہ گون کو کئی ماہ پولیس سے آنکھ مچولی کے بعد جمعرات کو مونٹینیریو میں اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ جعلی دستاویزات پر ہوائی جہاز میں سوار ہونے والے تھے۔ ان پر فراڈ جیسے جرائم کے الزامات ہیں جس کی وجہ سے 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں خسارہ ہوا تھا وہ دنیا کی کریپٹوکرنسی کی مارکیٹ کے ٹائکون مانے جاتے ہیں۔
دنیا بھر سے سے مزید