لاہور کے تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں واقع دارالامان سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق رات 3 بجے ساتھی لڑکی نے لڑکی کی لاش دیکھ کر دارالامان کی انتظامیہ کو بتایا۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے پسندکی شادی کی تھی، عدالت میں بیان دینے لاہور آئی تھی۔
لاہور پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ خود کشی اور قتل سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش کر رہے ہیں۔
پولیس نے لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔