کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیو کراچی سیکٹر فائیو جی رحمانیہ مسجد کے قریب گھر میں 26 سالہ سائرہ زوجہ آکاش کی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے ، تاہم وجہ ہلاکت فوری معلوم نہیں ہوسکی ۔منگھو پیر نادرن بائی پاس کسٹم چوکی کے قریب روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔