• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور بیلاروس میں جوہری ہتھیاروں کا معاہدہ، یوکرین کی مذمت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

روس کا بیلاروس کے ساتھ جوہری ہتھیار رکھنےکا معاہدہ ہوگیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے روس اور بیلاروس کے درمیان جوہری ہتھیار رکھنے کے معاہدے کی شدید مذمت کی ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق روسی اقدام پر یوکرین نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ 

ادھر یوکرینی وزارت خارجہ نے کہا کہ روس کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس فوری بلایا جائے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے گزشتہ روز بیلا روس میں جوہری ہتھیار رکھنے کے معاہدے کا بتایا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید