• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں 4 دن کی چھٹی کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا تو امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر کم ہوئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

22 مارچ کو انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی دن کی چھٹی کے بعد آج ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 4 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 938 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 39 ہزار 942 پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید