• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روایتی بیسن سے تیار پکوڑے کھا کھا کر اگر ہوگئے ہیں بور تو اب افطار میں چکن جھینگا پکوڑے ٹرائی کریں۔

اجزاء:

جھینگے 1 کپ، بون لیس چکن 1 کپ ، لہسن 1 چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ۔ کٹی لال مرچ حسب ذائقہ، ہرا دھنیہ حسب ضرورت، ہری مرچیں حسب ضرورت، کافیر لائم 1 عدد ، تل ½ جائے کا چمچ، کارن فلور ½ جائے کا چمچ، انڈہ 1 عدد، کٹی کالی مرچ 1 چائے کا چمچ ، سویا ساس 1 چائے کا چمچ، کارن ½ کپ، تیل ½ لیٹر

ترکیب:

جھینگے اور چکن میں تمام اجزاء کو ڈال کر اسے چوپ کرلیں گے۔

اب تیل گرم کرلیں پھر جھینگے اور چکن کے آمیزے کے پکوڑے ڈال کر فرائی کریں۔

پکوڑے گولڈن براؤن ہوجائیں تو انہیں چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

خاص رپورٹ سے مزید