• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانے کی برسلز میں منعقدہ آئی ایس بی انٹرنیشنل فیسٹول میں شرکت

سفارتخانہ پاکستان برسلز نے بیلجیئم میں واقع ISB انٹرنیشنل فیسٹیول میں ایک منفرد ڈیزائن کردہ پاکستانی پویلین کے ساتھ شرکت کی جس میں پاکستانی اسٹریٹ فوڈ، دستکاری، کھیلوں کی مصنوعات، فوٹو بوتھ اور مہمانوں کے لیے بہت سی دلچسپ سرگرمیاں شامل تھیں۔

یہ بین الاقوامی تہوار دنیا بھر سے متنوع ثقافتوں اور روایات کا سالانہ جشن ہے، جو عالمی وبائی بیماری کورونا کی وجہ سے 3 سال کے وقفے کے بعد منعقد کیا گیا تھا۔ 

نوجوان نسل سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد نے بین الاقوامی میلے کا دورہ کیا اور پاکستانی ثقافت کے مختلف پہلوؤں میں گہری دلچسپی لی، جس کی عکاسی دلچسپ اور معلوماتی دستاویزی فلموں، کتابوں اور ثقافتی نمائشوں کے ذریعے کی گئی۔

سفارت خانہ پاکستان نے اس ثقافتی نمائش میں ملک کے امیر ثقافتی ورثے، ثقافتی تنوع، سیاحت اور ملک کے برآمدی امکانات کو پیش کیا تھا۔ جبکہ نمائش میں مختلف نمونے، زیورات، دستکاری، اعلیٰ برآمدی مصنوعات، روایتی ملبوسات اور تصاویر شامل تھیں۔

پاکستان میں سیاحت اور ثقافت کے بارے میں کتابوں اور دستاویزی فلموں کا انتخاب بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا، جنہوں نے مہمانوں کو ملک کی بھرپور تاریخ، روایات اور سیاحت کی صلاحیت کے بارے میں ایک منفرد بصیرت فراہم کی۔ 

روایتی پاکستانی اسٹریٹ فوڈ نے بھی مہمانوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ان میں پاکستانی کھانوں خاص طور پر بریانی، سموسے، سیخ کباب، کھیر کے ساتھ ساتھ خصوصی پاکستانی و کشمیری چائے بھی پسند کی گئی۔

پویلین میں حنا ٹیٹو کارنر بھی پیش کیا گیا تھا، جو ان لوگوں کے لیے پیچیدہ اور خوبصورت مہندی کے ڈیزائن پیش کرتے ہیں جو زیادہ عمیق تجربے کی تلاش میں ہیں۔ 

مہمانوں نے پاکستان پویلین میں رکھے پاکستانی کھانوں اور خوبصورت فن پاروں کو دل کی گہرائیوں سے سراہا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید