راولپنڈی (جنگ نیوز)ایرانی حکام نے مزید 36 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو ملک بدر کردیا۔اطلاعات کے مطابق حکام نے بتایا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ضلع چاغی کے قریب میرجاوہ تفتان راہداری گیٹ پر لیویز حکام کے حوالے کیا گیا۔ ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 12 کا تعلق پنجاب، 18 کا سندھ، 5 کا خیبرپختونخوا اور ایک کا تعلق بلوچستان سے ہے۔حکام نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے مطابق تارکین وطن بہتر معاشی ذرائع کی تلاش کے لیے قانونی دستاویزات کے بغیر ترکیہ اور یورپی ممالک پہنچنا چاہتے تھے، ان افراد کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا کہ زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیاہے۔