• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

32لاکھ کے فراڈ کا الزام ثابت، میانوالی کے 5 افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

سرگودھا(نامہ نگار) پنجاب یوتھ فیسٹیول کے نام پر 32 لاکھ کا فراڈ کرنیوالے 5 افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل سپورٹس آفیسر میانوالی ممتاز خان، ٹی ایم او یعقوب شیروانی، ٹی او آر بشیر احمد، ٹی او ایف شیخ بشیر اور ٹھیکیدار محمد وارث پر الزام تھا کہ انہوں نے 2012ء میں یوتھ فیسٹیول مقابلہ جات کی آڑ میں بوگس بل تیار کر کے 32 لاکھ کا غبن کیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرنیکا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین