سرگودھا (نامہ نگار)آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید کی زیر صدارت ویڈیو لنک میٹنگ ضلع میانوالی سے متعلق Aکیٹگری کے اشتہاریو ں کی گرفتاری کے سلسلہ میں آر پی او آفس سرگودہا کے کانفرنس ہال میں منعقد کی گئی ۔ میٹنگ میں ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر اور میانوالی کے چاروں سرکلز کے ایس ڈی پی اوز کے علاوہ 19 تھانوں کے ایس ایچ اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ویڈیو لنک کانفرنس میں آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی طرف سے Aکیٹگری کے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چلائی جانے والی خصوصی مہم کا جائزہ لیا گیا۔یہ مہم 10مارچ 2016کو جاری کی گئی تھی۔ آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے بریفنگ لینے کے بعد کہا کہAکیٹگری کے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کی کارکردگی تسلی بخش نہ ہے۔ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز مل کر Aکیٹگری کے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کا تحرک کریں۔