• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی: چند لائیکس کیلئے ایک شخص نے تین منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اٹلی کے دارالحکومت وینس میں ایک شخص نے 3 منزلہ عمارت سے نہر میں چھلانگ لگا دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم وہ اس شخص اور اس کے ساتھی کی شناخت اور تلاش کے لئے قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔

وینس کے میئر Luigi Brugnaro نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو بیوقوف قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جو شخص 3 منزلہ عمارت سے نہر میں چھلانگ لگا رہا ہے اسے حماقت کا سرٹیفکیٹ دینا چاہیئے اور ساتھ ہی اس حرکت پر اسے خوب مارنا چاہیئے۔

وینس کے میئر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا صارفین چند لائکس اور توجہ کے لئے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

انہوں نے موقع پر موجود عینی شاہدین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ شخص کی شناخت کرنے اور یہ جاننے میں ان کی مدد کریں کہ اس شخص نے رہائشی عمارت کی چھت تک رسائی کیسے حاصل کی۔

ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ غوطہ خور شخص اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جیسے ہی اس کی شناخت ہوگی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید