شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کو مریم نواز کی پینٹنگ کا خریدار 2 سال بعد مل گیا۔
سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ نے لکھا کہ بالآخر مریم نواز کے فالوور نے ان کی پینٹنگ خرید لی۔
اس سے قبل 26 مارچ کو رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر اسی تصویر سے متعلق لکھا تھا کہ 2 سال سے مریم نواز کی بنائی پینٹنگ کسی نے نہیں لی۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابی پیرزادہ نے لکھا تھا کہ عمران خان کی تصویر جب بناتی ہوں وہ فروخت ہوجاتی ہے۔