• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، عمرہ زائرین کی بس الٹ گئی، 20 افراد شہید

جدہ (شاہدنعیم) سعودی عرب میں شمالی عسیر کے ’عقبہ شعار‘ میں بس کے حادثے میں 20عمرہ زائرین شہید اور 29زخمی ہوگئے۔ بس مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو لے کر خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ جارہی تھی۔ سعودی سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے حادثے کے بعد عقبہ شعاربند کردیا اور وہاں سے ٹریفک کے گزرنے کے لئے متبادل راستہ بنایا گیا ہے۔ شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد عسیر کے سینٹرل اسپتال اور ابہا کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔شہید ہونے والوں کی لاشیں اسپتال کے سرد خانے میں رکھی گئی ہیں۔ متعلقہ حکام حادثے کے اسباب جاننے کے لئے تحقیقات کررہے ہیں۔ بس میں زیادہ تر غیر ملکی سوار تھے۔ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا کہ غیرملکیوں کا تعلق کن ممالک سے ہے۔ادھروزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودیہ عرب میں زائرین سے بھری بس کے حادثے پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔منگل کووزیراعظم آفس کے میڈیا و نگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے بس حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا۔ انہون نے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت کی دعا بھی کی۔ 

دنیا بھر سے سے مزید