• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی حکومت کا ایک رینک ایک پنشن کے نام پر دھوکا

کراچی (نیوزڈیسک) مودی حکومت نے ریٹائرڈ بھارتی فوجیوں کو بھی دھوکا دے دیا۔ نریندر مودی نے الیکشن سے قبل ووٹ بٹورنے کی خاطر ایک رینک، ایک پنشن کا وعدہ کیا، بعد میں آنکھیں پھیرلیں، 2008سے ریٹائرڈ بھارتی فوجی ایک رینک، ایک پنشن کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔2013 میں ایک انتخابی ریلی کے دوران مودی کے وعدے پر کئی ریٹائرڈ جرنیلوں اور ہزاروں ریٹائرڈ فوجیوں نے بی جے پی کو ووٹ ڈالا۔مطالبات پورے نہ ہونے پر جون 2015 میں ریٹائرڈ فوجیوں نے بھارت بھر میں مظاہرے شروع کیے، مظاہروں کے دوران پولیس نے دہلی میں احتجاج کرنے والے ریٹائرڈ فوجیوں اور بیواؤں پر بہیمانہ تشدد کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید