ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پبلک ہیلتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام تپ دق بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس میںپروفیسر ڈاکٹر اعظم مشتاق چیئرمین شعبہ پیومونولوجی نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے ٹی بی کی جلد تشخیص کے فوائد کو واضح کیا اور ٹی بی کے خطرے کے عوامل پر بھی روشنی ڈالی۔مزید کہا کہ تپ دق،ٹی بی ایک متعدی پھیلنے والا انفکشن ہے جو آپ کے پھیپھڑوں پر حملہ کرتا ہے۔اس کے علاوہ آپ کے دوسرے حصوں جیسے آپ کے دماغ ریڑھ کی ہڈی میں بھی پھیل سکتا ہے۔اگر علاج کی بات کریں تو کم ازکم اس مرض میں چھ سے نو ماہ تک دوائی لینا پڑتی ہے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز نے جانورں میں ٹی بی جو کہ انسانوں کو لگ سکتی ہے کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر عمیر وقاص کنوینر پبلک ہیلتھ سوسائٹی نے ٹی بی کنٹرول کے لیے علاج سے زیادہ روک تھام کے تصور پر زور دیا۔