پولیس حکام نے کہا ہے کہ نیوگولیمار چورنگی کے قریب اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کے زخمی ہونے کی ابتدائی تحقیقات میں اہلکاروں کی غفلت سامنے آئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے قبل علاقے میں موٹرسائیکل چھیننے کی واردات ہوئی تھی، واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موبائل انڈر پاس کے قریب موجود تھی۔
پولیس نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کے نہ رکنے پر اہلکار نے فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کے اہلخانہ سے رابطے میں ہیں، واقعےکی تفتیش جاری ہے، ابھی تک کسی اہلکار کو گرفتار نہیں کیا۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے رضویہ میں 15سال کا لڑکا سادہ لباس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا۔
عینی شاہد دوست کا کہنا تھا کہ پولیس کو دیکھ کر زخمی ایان نے بائیک واپس گھمائی تو انہوں نے فائرنگ کردی۔