• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترامیم کی آڑ میں چُھپ کر الیکشن سے نہ بھاگیں، علی محمد خان

علی محمد خان، فائل فوٹو
علی محمد خان، فائل فوٹو  

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا مسلم لیگ(ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ الیکشن سے نہ بھاگیں، آئینی ترامیم کی آڑ میں نہ چُھپیں۔

علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم کے لیے آپ کو دو تہائی اکثریت چاہیئے۔

اُنہوں نے کہا کہ1997ء میں بھی (ن) لیگ نے سپریم کورٹ پر شب خون مارا تھا اور کل رات حکومت سپریم کورٹ پر ایک اورحملہ کرنےمیں مصروف تھی۔

اُنہوں نے مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں سے مخاطب ہوکر کہا کہ کل رات آپ پارلیمان میں شب خون مارنے کے لیے اکٹھے ہوئے، آپ وزارتوں میں بیٹھ کر کام کریں، یہاں کیا کرنے آئے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنان اٹھائے جارہے ہیں، عمران خان پرحملہ ہوا، اس کی انوسٹی گیشن ویسی ہی پڑی ہے۔

قومی خبریں سے مزید