• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین ہائیڈروجن منصوبے کیلئے تیل و گیس پیداواری کمپنیوں کے درمیان MOU پر دستخط

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

سیکریٹری پیٹرولیم محمود محمد نے کہا ہے کہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) فلاح وبہبود کے منصوبوں کو احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔

گرین ہائیڈروجن منصوبے کے لیے تیل و گیس پیداواری کمپنیوں کےدرمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے، کمپنیوں میں پاک ارب ریفائنری، پاکستان پیٹرولیم، ماڑی پیٹرولیم، او جی ڈی سی ایل اور جی ایچ پی ایل شامل ہیں۔

اس دوران سیکریٹری پیٹرولیم محمد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج او جی ڈی سی ایل نے اپنے آپریشن کے علاقوں کے لیے100 ایمبولنس دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی بڑی تیل و گیس پیداواری کمپنیاں مل کر ہائیڈروجن فنڈ قائم کریں گی، تیل اور گیس کی یہ کمپنیاں سستے ذرائع فیول پر سرمایہ کاری کریں گی۔

سیکریٹری پٹرولیم نے کہا ہے کہ مقامی تیل و گیس کی تلاش کے لیے 16 نئے بلاکس کو ایوارڈ کریں گے، ہم سمندر سے تیل و گیس کی تلاش کے لیے بھی بلاکس ایوارڈ کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تیل و گیس پیداواری کمپنیاں مل کر ہائیڈروجن فنڈ قائم کریں گی اور منصوبے لگائیں گی۔

اس دوران  ایم ڈی او جی ڈی سی ایل احمد حیات لک نے کہا کہ او جی ڈی سی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی کمپنی ہے، اپنی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں گے۔

تجارتی خبریں سے مزید