• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبعلم کے رزلٹ کارڈ پر ٹیچر نے گرامر کی بہت بڑی غلطی کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

غلطی انسانوں سے ہی ہوتی ہے کبھی کبھار معمولی سی غلطی بھی انسان کو بڑی پریشانی میں ڈال دیتی ہے لیکن کبھی اسی غلطی پر دوسرے لوگوں کو ہنسی آجاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی غلطی پر بھی ایسا ہی ہوا جس نے دیکھنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر نئی نہیں، اس تصویر کو پہلی بار 2019 میں شیئر کیا گیا تھا تاہم بہت سے لوگوں نے اسے ٹوئٹر پر دوبارہ شیئر کیا جس سے یہ ایک مرتبہ پھر وائرل ہوگئی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امتحانات میں کم غلطیاں کرنے کی وجہ سے کلاس کے طالبعلم کی رپورٹ کارڈ پر اس نے کافی اچھے مارکس حاصل کیے ہیں تاہم اس کی ٹیچر نے رپورٹ کارڈ پر ہی غلطی کردی۔

رپورٹ کارڈ پر ٹیچر نے طالبعلم کو پاس قرار دینے کے بجائے انگریزی میں گرامر کی معمولی سی غلطی کرتے ہوئے اسے اگلی کلاس میں جانے کے بجائے مردہ قرار دے کر دنیا سے ہی رخصت کردیا۔

سوشل میڈیا پر اس تصویر کے ایک مرتبہ پھر سے سامنے آنے کے بعد صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید