• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ: فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف خاندان کے ہمراہ سرکاری رہائشگاہ پہنچ گئے

فوٹو بشکریہ حمزہ یوسف / ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ حمزہ یوسف / ٹوئٹر

اسکاٹ لینڈ کے نو منتخب پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خاندان کے ہمراہ فرسٹ منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ پہنچ گئے۔

بیوٹ ہاؤس ایڈنبرا میں حمزہ یوسف نے افطاری کی، حمزہ یوسف کی امامت میں اہل خانہ نے نماز بھی ادا کی۔

حمزہ یوسف اپنے والد مظفر یوسف، والدہ شائستہ بُھٹہ، اہلیہ نادیہ اور بچیوں کے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف چند روز قبل اسکاٹ لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹر بنے۔

حمزہ یوسف کسی مغربی یورپی حکومت کی سربراہی کرنے والے پہلے کم عمر اور مسلمان لیڈر بنے۔

واضح رہے کہ 37 سالہ حمزہ یوسف نے اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہی کا انتخاب جیتا تھا۔

اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سابق سربراہ نکولا اسٹرجن گزشتہ ماہ مستعفی ہوگئی تھیں۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید