• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر نے عمران خان کی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی شرط رکھ دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر نے عمران خان کی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی شرط رکھ دی۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ عمران خان سیاسی جماعتوں کے ساتھ آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے شرط رکھی کہ عمران خان مذاکرات کےلیے انڈر ٹیکنگ دینے کو تیار ہیں، حکومت کی طرف سے بھی انڈر ٹیکنگ ہونی چاہیے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ چیف جسٹس اہم بات کررہے ہیں کہ تمام جماعتیں ایک لائحہ عمل پر اتفاق رائے کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آزادانہ ماحول کا کہہ رہے ہیں، اُن کی یہ مثبت بات ہے کہ سب کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عدالت کے ریکارڈ پر ایسی چیزیں آنی چاہئیں جس کی بنیاد پر الیکشن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سیاستدان نہیں، ان کا کام آئین پر عمل کروانا ہے، یہی چیف جسٹس تھے جن کے فیصلہ پر تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید