• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر کو گالی دے دی۔

رانا تنویر نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں عمران خان کے بارے میں نا مناسب الفاظ ادا کیے تھے، اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے الفاظ حذف کروادیے تھے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب آج فواد چوہدری سے اس بارے میں سوال ہوا تو انہوں نے بھی رانا تنویر کو گالی دے دی۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ رانا تنویر نے قومی اسمبلی کے فلور پر بیہودہ گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ بطور ایم این اے رانا تنویر کی گفتگو شرمناک ہے۔

قومی خبریں سے مزید