• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کونسل برائے قابل تجدید توانائی تحلیل کرنے کا فیصلہ

حکومت نے پاکستان کونسل برائے قابل تجدید توانائی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کونسل تحلیل کرنے کی ہدایت جاری کردی، جس پر عملدرآمد بھی  شروع کردیا گیا ہے۔

کونسل کے اثاثے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت پی سی ایس آئی آر کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کونسل کی قابل تجدید توانائی میں مطلوبہ خدمات انجام دینے میں ناکامی پر فیصلہ کیا گیا، معاون خصوصی ڈاکٹر جہانزیب خان کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ابتدائی ٹاسک مکمل کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسل کی ناقص کارگردگی کے باعث قابل تجدید توانائی کو فروغ نہیں مل سکا، قابل تجدید توانائی کو فروغ نہ ملنے پر قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

قومی خبریں سے مزید