• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: دنیا کی سب سے بھاری سائیکل تیار، وزن 4800 پاؤنڈ

کلائن جوہانہ ایک 4800 پاؤنڈ وزنی دنیا کی سب سے بھاری قابل سواری بائی سائیکل ہے یہ مکمل طور پر اسکریپ دھاتوں سے تیار کی گئی ہے۔ 

جرمنی کے ریکارڈ انسٹیٹوٹ جو ایک جرمن قومی ادارہ ہے اور یہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی طرح کام کرتا ہے اس نے حال ہی میں اسے دنیا کی سب بھاری اور طاقتور ترین بائی سائیکل تسلیم کیا ہے۔

ممکن ہے کہ آپ نے اس سے قبل بھی ہیوی قسم کی بائیکس دیکھی ہونگی لیکن یقیناً وہ کلائن جوہانہ جیسی عظیم الجثہ اور طاقتور نہیں ہوں گی۔ 

اس کی لمبائی پانچ میٹر جبکہ اونچائی لگ بھگ دو میٹر ہے اور اس کا مجموعی وزن 4800 پاؤنڈ یا  (2,177 کلو گرام) ہے۔ 

اس طرح یہ سیڈان کاروں سے بھی زیادہ وزنی اور قوی الجثہ ہے۔ اس بائی سائیکل کے خالق سیبستیان بٹلر جرمنی کی ریاست سیکسونی اینہالٹ کے قصبے کوتھن میں رہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کی تیاری میں مجھے ٹرک کے گیئر باکس سے کافی مدد ملی اور کلاسک بائی سائیکل کا گیئر سسٹم کی طرح اس میں اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس میں 35 فارورڈ اور سات ریورس گیئر ہیں، یہ نہ صرف پیڈل سے حرکت کرتی ہے بلکہ یہ 15 ٹن تک وزن بنا کسی مشکل کے کھینچ سکتی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید