گجرات (نمائندہ جنگ) لاکھوں روپے کے جعلی چیک دینے پر 2 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے، پولیس نے جی ٹی ایس چوک میں لین دین کے عوض شہزاد ملک کو 3لاکھ35 ہزار روپے کا جعلی چیک دینے پر شاہد بھٹی وغیرہ 2 افراد کیخلاف، ریلوے روڈ پر چاولوں کے کاروبار کے عوض یونین کونسل 6کے چیئرمین چوہدری محمدسلیم کمبوہ کو 84لاکھ روپے جعلی چیک دینے پر فرحان خالد بٹ کیخلاف جبکہ پولیس نے چاولوں کی خرید کے عوض محمد نعیم کو 8لاکھ روپے کے جعلی چیک دینے پر فرحان خالد بٹ کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔