• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نگراں حکومتِ پنجاب نے صوبے میں سب سے کم تنخواہ پانے والے افراد کی اجرت میں اضافہ کر دیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں کم سے کم اجرت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

پنجاب بھر میں کم سے کم اجرت میں 7 ہزار روپے کے اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب وہ صوبہ ہے جس نے کم سے کم تنخواہ میں دیگر صوبوں سے پہلے اضافہ کیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید