• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی قانون سازی کچھ خاص افراد کیلے ہے، سینیٹر مشتاق احمد

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کی نئی قانون سازی کچھ خاص افراد کو فائدہ پہنچانے کےلیے ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ اس ایوان میں غریب کےلیے قانون سازی نہیں ہوتی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے مزید کہا کہ صرف سیاسی مقاصد اور اشرافیہ کو فائدہ پہچانے کےلیے قانون سازی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں عدالتی اصلاحات سے متعلق بل کی منظوری دی گئی تھی، بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19 ووٹ آئے۔

سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کا بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی تحریک مسترد کی اور بل فوری منظور کرنے کی تحریک منظور کرلی۔

قومی خبریں سے مزید