• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو بھیج دیا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دیا۔

صدر مملکت کے دستخط کے بعد بل باقاعدہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔

اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں عدالتی اصلاحات سے متعلق بل کی منظوری دی گئی تھی، بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19 ووٹ آئے۔

سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کا بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی تحریک مسترد کی اور بل فوری منظور کرنے کی تحریک منظور کرلی۔

اس کے علاوہ سینیٹ نے وکلاء فلاح و تحفظ کا بل اور انٹر بورڈز کوآرڈینیشن بل منظور کیے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ء کی منظوری دی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید