• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروو 6 اپریل کو ترکیہ پہنچیں گے

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروو 6 اپریل کو دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچیں گے۔

انقرہ سے ترک میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ ترک حکام سے یوکرین اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن کے بھی 27 اپریل کو ترکیہ کا دورہ کرنے کی اطلاعات ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن روسی کمپنی کے تعمیر کردہ جوہری پاور پلانٹ کے افتتاح پر ترکیہ جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید