• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں نیدرلینڈز کی خاتون سیاح کے ساتھ بدتمیزی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی ریاست گووا کے ہوٹل میں کام کرنے والے ملازم نے نیدرلینڈز کی خاتون سیاح کو اکیلا پاکر اس سے بدتمیزی کی اور ہراساں بھی کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک ورما نامی ملازم نے 29 سالہ غیرملکی خاتون سیاح پر چھری سے حملہ بھی کیا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق ہوٹل کا ملازم، خاتون کے ٹینٹ میں گھس گیا جس پر اس نے مدد کے لیے چیخنا شروع کردیا جس کے بعد ایک مقامی شخص وہاں پہنچا تو ملازم وہاں سے بھاگ گیا۔

اس واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملازم بھاگ کے واپس اپنے ساتھ چھری لے کر آیا اور اس نے مدد کے لیے آئے شخص اور خاتون سیاح پر حملہ کردیا اور فرار ہوگیا۔

خاتون سیاح نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ رات 2 بجے ملازم اس کے ٹینٹ میں داخل ہوا، اس کے ہاتھ میں ٹیپ بھی تھا اور اس نے مجھے پکڑنے کی کوشش کی۔

نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ میرے چیخنے پر ملازم نے میرا ہاتھ پکڑا اور قتل کرنے کی دھمکی دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے حملے میں استعمال ہونے والی چھری برآمد کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید