وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا باربار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے۔
شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افسوسناک حقیقت یہ ہےکہ ایک جیسے مقدمات میں انصاف کا پیمانہ مختلف رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمارا آج بھی مؤقف ہے کہ آئینی معاملات کےلیےعلیحدہ آئینی عدالت کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آئین سازی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے۔