ترجمان سپریم کورٹ نے کہا کہ چیف جسٹس کے کچھ ریمارکس میڈیا پر درست انداز میں رپورٹ نہیں ہوئے۔
سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے ممبران اسمبلی کے بارے میں ریمارکس کی وضاحت جاری کردی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہا آئین اس قوم اور معاشرے کیلئے لازمی ہے، آئین وفاق کو جوڑے رکھتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ آئین جمہوریت کو زندہ رکھتا ہے، آئین ہمارے لیے بہت اہم ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ پارلیمنٹ جائیں تو آپ کو خطاب کرتےایسے لوگ ملتے ہیں جو کل تک قید تھے، غدار قرار دیے گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ لوگ وہاں بات کر رہے ہیں اور ان کو عزت دی جا رہی ہے کیونکہ وہ عوام کے نمائندے ہیں۔