بہاولپور،اوچ شریف، مبارک پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگاران) نازکی گینگ کا سرغنہ بدنام زمانہ ڈاکو غلام نازک عرف نازکی لاڑ ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، مختلف اضلاع کے تھانوں کو 40مقدمات میں مطلوب تھا۔تفصیل کے مطابق غلام نازک عرف نازکی لاڑ نے تین ساتھیوں کے ہمراہ واہی موچیاں کے حاجی ذوالفقار سے موٹر سائیکل چھین لی اطلاع پر پولیس نے ڈاکوؤ ں کا تعاقب شروع کر دیا جھانگڑہ شرقی کے قریب نہر کے پا س پولیس کو دیکھتے ہوئے ڈاکوؤ ں نے فائرنگ شروع کر دی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم ساتھیوں کی فائرنگ سے غلام نازکی لاڑ شدید زخمی ہو گیا بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نےلاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی کئی گھنٹوں بعد لاش کی شناخت ہوئی ایس ایچ اوچوہدری اظہر جاوید نے صحافیوں کو بتایا کہ غلام نازک بدنام زمانہ ڈاکو نازکی گینگ کاسرغنہ تھا اورقتل،ڈکیتی،رہزنی کے درجنوں مقدمات میں ملوث تھا انہوں مزید کہا کہ حاجی ذوالفقار کی مدعیت میں 4نامعلوم مسلح ڈاکوؤ ں کے خلاف موٹر سائیکل ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔