• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ میں بھگدڑ سے ہلاکتیں افسوسناک ہیں، سردار رحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سائٹ ایریا کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے ہلاکتوں کا واقعہ انتہائی دردناک ہے ، روزانہ راشن کی بے ترتیب تقسیم کے حوالے سے ایسے واقعات رونماء ہورہے ہیں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ حکومت کی لاپرواہی اور نااہلی کی وجہ سے لوگوں کو امداد کے بجائے موت بٹ رہی ہے لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں اور خودکشیاں کر رہے ہیں سردار عبدالرحیم نے کہا کے انتظامیہ سے واقعے کے شفاف تحقیقات اور فوری طور پر مقدمہ درج کرکے واقعے کہ زمیوار افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں واقعے کی وجوہات جلد از جلد عوام کے سامنے لائی جائیں ۔

ملک بھر سے سے مزید