بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلامیہ یونیورسٹی کی مساجد میں ”رمضان اور قرآن“کے موضوع پر درس کا اہتمام کیا جا رہاہے، درسِ قرآن کے آغاز کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں چاہئے کہ رمضان الکریم کی بابرکت ساعتوں میں اپنے قلوب و اذہان کو قرآن کے نور سے منور کریں،دریں اثنا اسلامیہ یونیورسٹی کی جامع مسجد بغدادالجدید کیمپس اور جامع مسجد عباسیہ کیمپس میں درسِ قرآن کا آغاز ہوگیا ہے۔