ملتان (نمائند گان) ساہیوال بس حادثہ میں 8افراد جاں بحق ہو گئےجتوئی میں ٹریلر نے بہن بھائی اور کزن کو کچل دیادیگر شہروں میں خاتون سمیت پانچ افراد چل بسےتفصیل کے مطا بق جتوئی کے نواحی موضع جلو سہو کے قریب قائم دینی مدرسےکے قاری عقاشہ اجمل ولد محمد اجمل، اپنی معلمہ ہمشیرہ امائمہ بی بی اور دو پھوپھی زاد بہنوں سمیعہ بی بی دختراشفاق الرحمٰن اورسارا بریرہ دختر حماد اللہ کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر جارہےتھے کہ تیز رفتار آئل ٹینکر جسے محمد ہاشم چلارہا تھا نے چاروں کو کچل ڈالا جس سے قاری عقاشہ اجمل،امائمہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ دو زخمیوں سارا بریرہ،اور سمیعہ بی بی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جتوئی لایا گیا جہاں سمیعہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی سارابریرہ کو نشتر روانہ کردیا گیاجہاں اسکی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی جاتی ہے اوروہ قومہ میں ہےعلاوہ ازیں ساہیوال میں بس اور مزدا ٹرک کے خوف ناک تصادم میں آٹھ افراد جاں بحق اور چالیس شدیدزخمی ہو گئے جن میں سے دس کی حالت تشویش ناک ہے جاں بحق ہونے والوں میں لیاقت اور مجاہد بہاولنگر امجد خان لاہور محمد ناصر خانیوال منیر احمد اور ثاقب رحیم یار خان اور علی گوہر بلوچ سکھر شامل ہیں دریں اثنا دائرہ دین پناہ کا 45سالہ عبدالرشید بھٹہ اپنے موٹرسائیکل پرجا رہاتھا کہ بستی جمالی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکرموقع پر جاں بحق ہوگیارحیم یار خان میں موٹرسائیکلوں کے ہولناک تصادم میں خان پور کی 50سالہ حسینہ بی بی 69سالہ راہگیر سعید احمداور چاچڑاں شریف کے 30سالہ خواجہ احمدزخمی ہوگئے رحیم یارخان ہسپتال میں دس روز تک زیر علاج رہنے کے بعد تینوں دم توڑگئےادھرفتح پور کا حا جی عمرا ن ملا نہ اپنے سا تھی زرنا ب کے ہمرا ہ مو ٹر سا ئیکل پرجا رہا تھا کہ نوا حی چک 250/TDAایم ایم رو ڈ پر ٹریلرسے جا ٹکرا ئے جس سے حا جی عمرا ن مو قع پر ہی ہلا ک ہو گیا جبکہ اس کا سا تھی زخمی ہو گیا ۔دریں اثنادادومیں انڈس ہائی وے پر کوچ اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں3 افراد جاںبحق اور 8 زخمی ہو گئے حادثہ انڈس ہائی وے پر علی آباد کے مقام پر پیش آیا ،دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب نے ساہیوال کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔