• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بھگدڑ مچنے سے 11 افراد کی ہلاکت، فیکٹری مالک سمیت 8 ملزم گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے سائٹ ایریا میں راشن بانٹنے کے دوران بھگدڑ مچنے سے11 افراد کی موت پر فیکٹری مالک اور 2 مینجرز سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

 سائٹ ایریا تھانے میں سرکار کی مدعیت میں فیکٹری کے مالک اور 2 مینجر سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔  

مقدمے کے متن کے تحت فیکٹری انتظامیہ نے زکوٰۃ تقسیم کے حوالے سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو لاعلم رکھا، زکوٰۃ تقسیم کے دوران چوکیدار نے مین گیٹ کے ساتھ چھوٹا گیٹ کھولا تو خواتین اور بچے اندر داخل ہوگئے، بھگدڑ مچنے سے خواتین اور بچوں سمیت گیارہ افرادجاں بحق ہوئے۔ 

ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تفتیشی رپورٹ تیار کر لی، رپورٹ کے مطابق فیکٹری انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ سے این اوسی بھی حاصل نہیں کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق زکوٰۃ تقسیم کے وقت ہجوم فیکٹری کے اندر تھا فیکٹری کا گیٹ بھگدڑ کے وقت بند تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیکٹری میں پانی بھی جمع تھا، ضلعی انتظامیہ نے رپورٹ کمشنر کراچی کو ارسال کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید