• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو ایک ماہ کا کنٹریکٹ مل گیا

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان۔۔۔فائل فوٹو
ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان۔۔۔فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو ایک ماہ کا کنٹریکٹ مل گیا، ان کی مدت ملازمت تین اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد ذاکر خان ایک ماہ کے معاہدے پر کام کریں گے۔

ذاکر خان دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پی سی بی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے ہر دور میں انہوں نے بھرپور کام کیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کی وجہ سے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو مزید ایک ماہ کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید