• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کی یوکرین کیلئے 15.6 ارب ڈالر کے پیکیج کی منظوری

جنگ سے تباہ حال ایک یوکرینی سڑک، شہری سائیکل پر گزر رہا ہے۔
جنگ سے تباہ حال ایک یوکرینی سڑک، شہری سائیکل پر گزر رہا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یوکرین کیلئے 15.6 ارب ڈالر کے معاونتی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق روس کے حملے کے بعد سے یوکرین کی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔

یوکرین میں معاشی سرگرمی پچھلے سال 30 فیصد تک سکڑ گئی تھی، زیادہ تر سرمایہ تباہ ہوچکا ہے۔

آئی ایم ایف کی طرف سے معاونتی پیکیج کا دورانیہ 48 ماہ ہوگا، اس 4 سالہ پروگرام کے ذریعے معاشی اور مالیاتی استحکام سمیت تنظیم نو کی اصلاحات کے بڑے اقدامات کرنا ہوں گے۔

15.6 ارب ڈالر کے پیکیج سے 2.7 ارب ڈالر کی رقم فوری طور پر جاری کی جائے گی جبکہ باقی فنڈز اگلے 4 سال میں جاری ہوں گے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ جنگ 2025 تک جاری رہی تو یوکرین کی مالی ضروریات 115 ارب ڈالر سے بڑھ کر 140 ارب ڈالر ہوجائیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید