نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو مشورہ دیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ خان صاحب بطور سابق وزیراعظم تہذیب اور شائستگی کا دامن نہ چھوڑیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا وزیراعلیٰ محسن نقویٰ کو جرائم پیشہ کہنا قابل مذمت ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کو پہلے تولنا اور پھر بولنا چاہیے۔
عامر میر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے جھوٹے الزامات کی لوٹ سیل لگا رکھی ہے۔ باشعور لوگ عمران خان کی بات کا یقین کرنے پر تیار نہیں۔