کراچی (جنگ نیوز)سابق چیف جسٹس آف شریعت کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کےجج حاذق الخیری علالت کے باعث ہفتے کو انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج 2اپریل اتوار کو بعد نماز ظہر مبارک مسجد ڈیفنس فیز5میں ادا کی جائے گی۔مرحوم صوبائی محتسب سندھ، پرنسپل ایم ایس لاء کالج اور ممبر کونسل آف اسلامک آئیڈیالوجی بھی رہے چکے تھے۔